ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گال گیڈٹ کی ہنگامی بنیادوں پر دماغ کی سرجری کیوں کی گئی؟ اداکارہ کا انکشاف

گال گیڈٹ نے حال ہی میں اپنے حمل کے دوران صحت سے متعلق خوف کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں لگا تھا کہ وہ مرنے والی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میزبان جمی فالن کے ساتھ ان کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ہالی ووڈ اسٹار گال گیڈٹ نے انکشاف کیا حمل کے دوران کئی دنوں تک ان کے سر میں درد رہنے لگا تھا جب انہوں نے ڈاکٹرز سے معائنہ کروایا تو ڈاکٹرز نے کہا کہ یہ شاید درد شقیقہ ہے یا ہارمون کی تبدیلی کی وجہ سے ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب 3 ہفتوں تک درد کم نہ ہوسکا تو ان کی والدہ نے ایم آر آئی کروانے پر زور دیا اور والدہ کے اصرار پر ڈاکٹرز نے دریافت کیا کہ ان کے دماغ میں خون جم رہا ہے اور 3 بڑے کلاٹس بن گئے ہیں۔

A post shared by Pinkvilla USA (@pinkvillausa)

ونڈر ویمن اسٹار نے اس نازک لمحے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹروں نے فوری طور پر  بچے کو جنم دیا اور پھر ان کے دماغ کی ہنگامی بنیادوں پر سرجری کی گئی۔ اس وقت اداکارہ کو لگا تھا کہ شاید اب وہ مر جائیں گی اور وہ کئی دنوں تک موت کے خوف میں مبتلا رہیں۔

گال گیڈٹ نے کہا کہ اگر دنیا میں کسی کے ساتھ بھی ایسا ہو رہا ہے اور کیونکہ اس نے میری کہانی سنی ہے تو فوری اس درد کی جانچ پڑتال کروائے اگر میری اس آگاہی سے کسی ایک کو بھی فائدہ ہو تو میں نے اپنا کردار ادا کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں