ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

"ویلکم” کے سیٹ پر میری توجہ کے لیے انیل کپور اور نانا پاٹیکر جھگڑتے تھے: ملیکہ شیراوت

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملیکہ شیراوت نے انکشاف کیا ہے کہ 2007 کی مشہور فلم "ویلکم” کے سیٹ پر انیل کپور اور نانا پاٹیکر ان کی توجہ حاصل کرنے کے لیے آپس میں جھگڑا کرتے تھے۔

حال ہی میں یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ملیکہ شیراوت نے اپنے فلمی کیریئر اور ماضی کے دلچسپ تجربات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے "ویلکم” کے سیٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انیل کپور اور نانا پاٹیکر کے درمیان ایک مزاحیہ کشمکش چلتی تھی تاکہ وہ ان کی توجہ حاصل کرسکیں، جس کی وجہ سے وہ خود کو بہت خاص محسوس کرتی تھیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ فلم کی شوٹنگ دبئی میں ہوئی تھی، جہاں شدید گرمی کے باوجود سب جلدی کام مکمل کرنے کے لیے بے چین تھے۔

واضح رہے کہ "ویلکم” میں انیل کپور، اکشے کمار، نانا پاٹیکر، کترینہ کیف، اور ملیکہ شیراوت نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ فلم کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل "ویلکم بیک” کے نام سے 2015 میں ریلیز کیا گیا تھا، جو ناظرین میں بھی مقبول رہا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں