ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اجے دیوگن کی سنگھم اسٹائل میں انٹری؛ فلم ’ریڈ ٹو‘ کا پوسٹر جاری

فلم ریڈ کی کامیابی کے بعد اجے دیوگن نے اس فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

اجے دیوگن کے مداحوں کے لیے فلم کا نام ’’Raid‘‘ نیا نہیں ہے۔ 2018 میں ریلیز ہونے والی اس کرائم تھرلر فلم نے بلا بسٹر کامیابی حاصل کی تھی۔

ریڈ کی طرح اس فلم کے سیکوئل ریڈ ٹو میں بھی اجے دیوگن انکم ٹیکس آفیسر کا کردار نبھائیں گے لیکن اس بار شہر الگ، کرائم فائل الگ اور ریڈ بھی الگ ہے۔

فلم کے سیکوئل کو بھی اس بار راج کمار گپتا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ فلم یکم مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 اس سیکوئل میں اجے دیوگن کے ساتھ رتیش دیشمکھ، وانی کپور اور راجدیپ کپور بھی نظر آئیں گے۔

A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

یاد رہے کہ "Raid” کی اصل کہانی 1980 کی دہائی میں ہونے والی ایک حقیقی انکم ٹیکس چھاپے پر مبنی تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں