ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں ہوائیں چلنے کا امکان، آئندہ دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟



کراچی:

شہر قائد میں آج ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ آئندہ دنوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کی ہے۔
 

گزشتہ چند روز خاص طور پر عید کے دنوں میں  دن کے اوقات میں کراچی میں شدید گرمی  رہی جب کہ رات میں موسم نسبتاً بہتر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں 5 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39 جب کہ کم سے کم20ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک جب کہ مطلع صاف رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں