ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیا بادشاہ تارا ستاریا کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟

سوشل میڈیا پر تارا سوتاریا اور ریپر بادشاہ کے درمیان ممکنہ تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

بالی ووڈ رپورٹ کے مطابق اداکارہ تارا سوتاریا ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، اور اس بار ان کا نام معروف بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

یہ قیاس آرائیاں اس وقت زور پکڑ گئیں جب ایک رئیلٹی شو کے دوران اداکارہ شلپا شیٹی نے مذاق میں بادشاہ کو تارا کا نام لے کر چھیڑا۔ شلپا کے اس تبصرے پر بادشاہ شرما گئے، جس پر ناظرین نے فوری ردعمل دیا اور سوشل میڈیا پر دونوں کے ممکنہ تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

واضح رہے کہ تارا سوتاریا اس سے قبل اداکار آدر جین کے ساتھ قریبی تعلقات میں تھیں، تاہم دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی اور جین نے کسی اور سے شادی کرلی۔ ان کے بریک اپ کے بعد سے مداح ان کی ذاتی زندگی میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ابھی تک تارا یا بادشاہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں