ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ ملازمت سے نکالنے پر دلبرداشتہ ہوکر 4بچوں کے باپ کی خودکشی



کراچی:

ملیر میں ملازمت سے نکالنے پر دلبرداشتہ ہونے اور بے روزگاری سے تنگ آکر چار بچوں کے باپ نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی تھانے کے علاقے ملیر نورانی مسجد کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا، متوفی کی شناخت 30 سالہ عبدالمتین ولد عبدالمجید کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او ملیر سٹی فراصت شاہ نے بتایا کہ متوفی شخص چار بچوں کا باپ تھا اور گھریلو آلات بنانے والی نجی الیکٹرانک کمپنی میں ملازم کرتھا تھا اور نجی کمپنی نے چار روز قبل ڈاؤن سائزنگ کرتے ہوئے متوفی کو ملازمت سے نکال دیا تھا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ چار بچوں کا باپ دلبرداشتہ ہوگیا تھا اور بے روزگاری سے تنگ آکر متوفی نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں