ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امید میں مشترکہ مفادات کونسل میں کینالز کا مسئلہ ختم ہو جائے گا، خورشید شاہ



اسلام آباد:

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں کینالز کا مسئلہ ختم ہو جائے گا جس کے بعد احتجاج بھی ختم ہوگا اور راستے بھی کھل جائیں گے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں خورشید شاہ نے کہا کہ کینالز کا معاملہ کافی حد تک حل ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ آج مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس سے قبل ایک میٹنگ ہوگی جس میں عطا تارڑ اور ضیاء لنجار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے راستے بند ہیں، لوگ مشکل میں ہیں اور حکومت کا کام ہے کہ مشکلات کا خاتمہ کرے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بلاول بھٹو نے بہت کام کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نے کہا کہ جو ڈیمانڈ ہم نے کی تھی یقینا پوری ہو چکی ہے۔ وعدہ کیا گیا ہے کہ سب صوبوں کی رضا مندی کے بغیر منصوبہ نہیں بنے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع نہروں کا منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے دو مئی کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں