ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا



اسلام آباد:

سندھ حکومت کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

مشترکہ مفادات کونسل سیکریٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا سمیت 25 شرکاء کو خصوصی دعوت پر بلایا گیا ہے۔

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی گزارش پر وزیر اعظم نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کر لیا، اجلاس دو مئی کو ہون تھا تاہم حکومت سندھ کی گزارش پر آج ہو رہا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر عظم کی زیر صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہوگا، سی سی آئی میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا۔ سندھ کی طرف سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سی سی آئی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سینیئر وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعظم کی بات چیت کے تحت فیصلہ ہوگا اور کینالوں کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع نہروں کا منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے دو مئی کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو کے ہمراہ مشترکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں باہمی رضامندی تک نہریں نہیں بنیں گی۔

بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی اور سندھ کے عوام کے تحفظات سننے اور اقدامات کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے احتجاج کو کافی حد تک ایڈریس کیا ہے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جب بلایا جائے گا تو فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں