ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کوریا کے گلوکار اور یوٹیوبر کا پاکستان کیساتھ اظہارِ یکجہتی

جنوبی کوریا کے معروف گلوکار، یوٹیوبر اور سیاح داؤد کم نے بھارتی جارحیت کی مذمت کی اور پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے گلوکار داؤد کم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام دیا ہے۔

اس ویڈیو میں جنوبی کوریائی گلوکار نے اپنے پاکستان کے دورے کے دوران لی گئی سیاحتی مقامت کی مختلف دلکش تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

جس میں قمیص شلوار میں ملبوس جنوبی کوریائی گلوکار کو پاکستانی پرچم تھامے اور اسے ہوا میں لہراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

A post shared by Daud Kim (@jaehan9192)

جس سے داؤد کم کی پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ والہانہ وابستگی کا ثبوت ملتا ہے جس کا اظہار ویڈیو پیغام میں بھی کیا۔

داؤ کم نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعاگو رہوں گا۔

قبل ازیں گلوکار ‘داؤد کم’ نے جنوبی کوریا میں ایک مسجد بنانے کا اعلان بھی کیا تھا تاکہ پاکستان کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے وہاں کا سفر نہ کرنے کا پروپیگنڈا کرنے والوں کو مؤثر جواب دیا جا سکے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں