ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو ڈیل کی پیشکش سے متعلق ترجمان پی ٹی آئی کا بیان سامنے آگیا



پشاور:

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ  ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر ڈیل کی باتیں درست نہیں ہیں۔

ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کچھ اخباروں میں اسٹوری لگی ہے کہ بانی کو پیش کش ہوئی ہے اور وہ مان گئے ہیں۔ یہ خبر غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان راضی ہوئے ہیں اور نہ یہ بات ہوئی ہے جو اخبارات میں چل رہی ہے۔  عمران خان مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ جوڈیشل کمیشن بھی نہ بنائیں  اور ہم مان جائیں۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ اگر کوئی خیبر پختونخوا میں کرپشن کے پیسے پی ٹی آئی دھرنوں اور 9 مئی میں استعمال کرنے کی بات کر رہا ہے تو کے پی کے میں کسی نمائندے سے پوچھ لیں تو اچھا ہوگا۔ یہ مزاحیہ الزام لگانا پی ٹی آئی پر ایک مذاق ہے، پہلے کرپشن ثابت تو کریں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں