ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹام کروز کی خطرناک اسٹنٹس نے کانز کے حاضرین کو کھڑے ہوکر تالیاں بجانے پر مجبور کردیا

فرنچائز "مشن: امپاسیبل” کی نئی فلم Mission: Impossible – The Final Reckoning میں ٹام کروز کی خطرناک اسٹنٹس نے کانز کے حاضرین کو 5 منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجوانے پر مجبور کر دیا۔

ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار ٹام کروز کی نئی فلم کو کانز فلم فیسٹیول 2025 میں شاندار پریمیئر کے دوران پانچ منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر خوب سراہا گیا۔ فلم کی افتتاحی تقریب میں 40 رکنی آرکسٹرا نے فرنچائز کا مشہور تھیم بجا کر مہمانوں کا استقبال کیا۔

فلم میں حقیقی اور خطرناک اسٹنٹس کی بھرمار تھی جس نے شائقین کے دل جیت لیے، جن میں ایک سین ٹام کروز نے صرف باکسرز میں تین منٹ طویل نائف فائٹ کرتے ہوئے انجام دیا، جس نے حاضرین کو حیران کر دیا۔

A post shared by Pinkvilla USA (@pinkvillausa)

فلم کے ہدایتکار کرسٹوفر مک کواری نے کاسٹ اور ٹیم کی سات سالہ محنت لگن اور عالمی وبا سے نمٹنے کے باوجود پروجیکٹ کی تکمیل پر شکرگزاری کا اظہار کیا۔ ٹام کروز نے بھی جذباتی انداز میں حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا، ’یہ لمحہ میرے خوابوں سے بھی بڑھ کر ہے۔‘

فلم 23 مئی کو پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے دنیا بھر میں ریلیز ہوگی اور انگریزی سمیت مختلف زبانوں میں پیش کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں