ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خضدار واقعہ: سینیٹ نے بھارتی دہشت گردی کے خلاف قرارداد منظور کرلی



اسلام آباد:

سینیٹ نے خضدار واقعے پر بھارتی دہشت گردی کے خلاف قردارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں خضدار واقعہ پر ایوان میں قردادار پیش کی گی جو کہ سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے پیش کی ایوان نے اسے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ خضدار میں معصوم بچیوں کی بس پر دہشت گردی کے بزدلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں، بزدلانہ حملہ بھارت نے پلان کیا اور اپنی پراکسیز کے ذریعے خضدار میں حملہ کیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ معصوم بچوں کے خلاف یہ ایک شرم ناک اقدام اور ناقابل برداشت ہے، پوری قوم دہشت گردی کے اس بزدلانہ قوم کے خلاف متحد ہے، اس دہشت گردی کے خلاف آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے تاکہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں