ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منڈی میں مرغی بھی ہو تو بیوپاری قیمت ایک لاکھ بتائیں گے؛ نعمان اعجاز کا طنز

معروف اداکار نعمان اعجاز عید الاضحیٰ پر جانوروں کی آسمان کو چھوتی قیمتیں جان کر حیران اور پریشان رہ گئے۔

عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور قربانی کے جانوروں کی منڈیاں جگہ جگہ لگ چکی ہیں جہاں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد خریداری کے لیے آ رہے ہیں۔

ان منڈیوں میں ہر سال قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جس پر شہریوں نے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔  

ڈراما اداکار نعمان اعجاز بھی قربانی کے جانور کی خریداری کے لیے منڈی گئے تھے جہاں وہ قربانی کے جانوروں کی قیمتیں سُن کر دنگ رہ گئے۔

جس کا اظہار نعمان اعجاز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کیا ہے۔ انھوں نے ایک مرغی کی تصویر طنزیہ کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہے۔

نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’’ان دنوں مویشی منڈیوں میں مرغی بھی فروخت کے لیے کھڑی کردو تو بیوپاری اس کے بھی ایک لاکھ روپے مانگیں گے‘‘۔

جس پر نعمان اعجاز کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکار کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے اپنے تجربات شیئر کیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے حکومت پر زور دیا کہ وہ قربانی کے جانوروں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ متوسط طبقہ بھی اس فرض کو ادا کرسکے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں