ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی خفیہ شادی کی افواہیں، سچ کیا ہے؟

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی خفیہ شادی کی افواہیں ایک مرتبہ پھر گردش کرنے لگیں۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلر اور ٹریوس کی مبینہ خفیہ شادی کی افواہوں کا آغاز 9 جون کو ایک ویڈنگ پلانر کی انسٹاگرام اسٹوری سے ہوا، جس میں ایک ٹیبل کارڈ پر "Taylor Travis Kelce” لکھا دکھائی دیا۔

انسٹاگرام اسٹوری پر یہ ویڈیو ٹریوس کے کزن ٹینر کورم اور ان کی دلہن سمانتھا پیک کی شادی کی تقریب کی تھی۔ اس تقریب میں سوئفٹ اور کیلسی نے شرکت بھی کی تھی۔

سوشل میڈیا پر یہ کلپ وائرل ہوتے ہی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ شاید جوڑے نے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔ کچھ صارفین نے یہ تک کہا کہ سوئفٹ نے اپنا نام بدل کر "Taylor Kelce” رکھ لیا ہے۔

تاہم ٖغیر ملکی میڈیا کے مطابق جوڑے کے قریبی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ وہ ابھی تک ان کی شادی نہیں ہوئی ہے اور ٹیبل کارڈ صرف ایک خلوص تھا جس میں ان کا نام جوڑا گیا نہ کہ شادی کی تصدیق۔

یاد رہے کہ ٹیلر اور ٹریوش کی محبت کا آغاز 2023 میں ہوا تھا، جب ٹریوس نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ وہ ٹیلر کو دوستی کا بریسلیٹ دینا چاہتے ہیں۔ بعد ازاں دونوں کے درمیان تعلقات کا آغاز ہوا اور تب سے وہ ہالی ووڈ کی ایک مشہور جوڑی بن گئے جس کی شادی کی خبر پر سب کی نظریں جمی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں