ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں شروع



کراچی:

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے مشن کا آغاز ہوگیا ہے اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) نے ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پی آئی اے ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگیا ہے جبکہ ایرانی شہر مشہد سے 150 پاکستانیوں کو ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچایا گیا ہے، جنہیں ایران سے اشک آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ کئی روز سے ایران میں پھنسے ان پاکستانیوں کو اشک آباد سے لے کر خصوصی پرواز رات واپس پاکستان پہنچے گی۔

ایرانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پاکستانی ایران میں پھنسے ہوئے تھے تاہم ایران میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام کی مدد سے ہم وطنوں کو پہلے اشک آباد پہنچانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

ذرائع پی آئی اے نے مزیدبتایا کہ مزید پروازوں کے لیے حکومتی ہدایت پر پی آئی اے اپنا خصوصی فلائٹ آپریشن جاری رکھے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں