ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صحیفہ جبار کی بولڈ تصاویر حقیقت یا اے آئی؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

پاکستان شوبز کی ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ 

صحیفہ جبار خٹک ان دنوں اپنی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ مختلف مغربی لباس میں نظر آئیں جن میں ڈیپ نیک لائنز، بیک لیس جمپ سوٹ اور آف شولڈر میکسی شامل ہیں۔

صحیفہ نے تصاویر کے کیپشن میں سوال کیا کہ "یہ اے آئی ہے یا حقیقت یا فوٹو شاپ؟ کچھ نہیں کہہ سکتی۔”

A post shared by Saheefa Jabbar Khattak (@saheefajabbarkhattak)

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان تصاویر کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے تخلیق کردہ قرار دیا، جبکہ کچھ نے تصاویر میں ان کے ہاتھ پر موجود مستقل ٹیٹو کی غیر موجودگی کو جواز بناتے ہوئے ان کے غیر حقیقی ہونے کی نشاندہی کی۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے انہیں اس بولڈ لباس پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ اس سے قبل بھی اداکارہ کو بولڈ لباس میں تصاویر پوسٹ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔ 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں