ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی 5 اگست احتجاج کی تیاری کرے پھر ہم بھی کریں گے، وزیرداخلہ محسن نقوی



اسلام آباد:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 اگست کو احتجاج کے اعلان کے حوالے سے کہا ہے کہ پہلے وہ تیاری کرلیں پھر ہم بھی کریں گے۔

اسلام آبا میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے صحافیوں سے گفتگو کی، جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے 5 اگست کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے حکومت کیا کر رہی ہے، جس پر وزیرداخلہ نے کہا کہ پہلے پی ٹی آئی والے تیاری کرلیں پھر ہم بھی کرلیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ افغانستان برادر اسلامی ملک ہے، اس کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی غیرملکی کو رہنے نہیں دیا جائے گا، جو غیر قانونی طور پر یہاں مقیم ہو ان کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی اور پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغانوں کو کوئی توسیع نہیں دی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایران نے دو ہفتوں میں 3لاکھ افغانیوں کو ملک بدر کیا۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ مونال اسلام آباد کا ایک انتہائی خوبصورت مقام تھا، مونال والی جگہ پر بہت اچھی چیزیں ہونے جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 133 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیاں بن رہی ہیں، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ میں مسلح اداروں کے معاملات چلانے کے لیے ایک افسر کی تعیناتی زیرغور ہے، یہ افسر حاضر سروس ہوگا یاریٹاٹرڈ ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اردوان فلائی اوور کی ایک سڑک محکمہ سوئی گیس کی جانب سے کھدائی کے باعث خراب ہوئی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں اسموگ کا خطرہ موجود ہے، اسلام آباد میں3،4 سال بعد اسموگ آسکتا ہے جس سے نمٹنے کے لیےکوشش کررہے ہیں، اسلام آباد میں گرین ایریا کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کو ایس ایچ او سے کنٹرول کرنے کی بات اصطلاحاً کی تھی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ایران-اسرائیل جنگ رکوانے میں وزیراعظم اور آرمی چیف نے کردارادا کیا۔

وزیرداخلہ سے سوال کیا گیا کہ ٹرمپ بھی پاکستان کی تعریف کررہے ہیں، چین بھی اور دیگر ممالک بھی، تو ہم کس کے ساتھ ہیں، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، یہ اچھی بات ہے کہ سب ہماری تعریف کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں