ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش، موسم خوشگوار



کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

جمعہ کی صبح سے ہی کراچی کے متعدد علاقوں میں بادل چھائے رہے، جبکہ رات گئے وقفے وقفے سے ہونے والی ہلکی بارش نے گرمی کی شدت میں کمی کر دی۔

گلستانِ جوہر، اسکیم 33، شاہ فیصل کالونی، ماڈل کالونی، ائیرپورٹ اور ملیر کینٹ سمیت کئی علاقوں میں بوندا باندی اور بارش کا سلسلہ دیکھا گیا۔

اس کے علاوہ طارق روڈ، بہادر آباد، اسٹیڈیم روڈ، بلوچ کالونی اور ملحقہ علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مزید علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے باعث موسم مزید خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں