ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی نومبر احتجاج؛ مزید چار ملزمان کو سزا سنا دی گئی



اسلام آباد:

نومبر احتجاج کے مقدمے میں انسداد دہشتگری عدالت نے مزید چار ملزمان کو سزا سنا دی۔

سزا تھانہ انجرا ضلع اٹک کے مقدمہ نمبر 212 میں سنائی گئی۔ ملزمان جاوید اقبال، خان محمد، سردار خان اور عامر خان کو چار چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

جج امجد علی شاہ کے روبرو چار ملزمان نے اقبال جرم کیا، جج نے ملزمان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے استغاثہ کی جانب سے ملزمان پر الزامات عدالت کو بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر پولیس اور ریاستی املاک پر حملہ کیا، ملزمان ریاست کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نقص امن کا باعث بنے۔

ملزمان نے الزامات کا دفاع نہیں کیا اور الزامات کو قبول کر لیا۔ ملزمان نے اقبالی بیان دیا کہ قیادت کے اکسانے پر احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ میں شامل ہوئے۔

ملزمان نے استدعا کی کہ غریب ہیں، عدالت سے رحم کی اپیل ہے۔

اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے چار چار ماہ قید کی سزا سنا دی، عرصہ حوالات بھی سزا میں شامل ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں