ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر سندھ نے سیکینڈری ایجوکیشن ترمیمی بل 2025 پر اعتراض اٹھا دیا



کراچی:

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل 2025 پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے اسے آئینی شق کے تحت سندھ اسمبلی کو دوبارہ غور کے لیے واپس بھیج دیا۔

بل کے سیکشن 15 کی ذیلی شق (1) میں’BPS-20/21‘ کو’BS-19/20‘ سے تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی، جسے گورنر سندھ نے ناقابلِ قبول قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس شق کو غیر ترمیم شدہ حالت میں ہی برقرار رکھا جائے تاکہ تعلیمی بورڈز میں انتظامی معیار اور تجربہ برقرار رہے۔

گورنر سندھ نے آئین کے آرٹیکل 116(2)(b) کے تحت بل کو دوبارہ غور کے لیے سندھ اسمبلی کو بھجوا دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں