ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سے مزید 1062 افغان شہری ملک بدر



خیبر:

ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 1062 غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کو طورخم سرحد کے راستے ملک بدر کیا گیا، ڈی پورٹ ہونے والے 776 افراد پی او آر کارڈ ہولڈر تھے۔

 سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والے افغان شہری پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں رہائش پذیر تھے، ٹرانزٹ کیمپ آنے والے 123 افراد بغیر دستاویزات کے مقیم جبکہ 163 افراد اے سی سی کارڈ ہولڈرز تھے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یکم اپریل سے 75 ہزار سے زائد افغان شہری لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ سے بے دخل کیے جا چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں