ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گوپی بہو کے کردار کیلئے مشہور اداکارہ پیا گھر سدھار گئیں

بھارتی ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ جیا مانک اب بھی ساتھ نبھانا ساتھیا میں ‘گوپی بہو’ کے کردار کے لیے مشہور ہیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران جیا نے بہت سے کردار ادا کیے ہیں، لیکن مداح اس کے ‘گوپی’ کے کردار سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے اور یہ آج بھی مشہور ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں جیا مانیک نے اپنے ساتھی اداکار ورون جین سے شادی کرلی ہے اور اس یوگک شادی کی تقریب سے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ 

مداح گوپی بہو کو اصل میں بہو بننے پر مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق جیا اور ورون میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران دوستی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔ 

یاد رہے یہ وہی گوہی بہو ہے جس نے اپنے شوہر اہم جی کا لیپ ٹاپ پانی سے دھو کر تار پر سُکھانے کیلئے لٹکا دیا تھا۔ ڈرامے کے اس سین کی وجہ سے اداکارہ جیا مانک بےحد مشہور ہوئی تھیں اور اب تک ان کی میمز سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہیں۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں