ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈکی بھائی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کے خلاف اپیل دائر کردی۔

رپورٹ کے مطابق ڈکی بھائی نے سیشن کورٹ لاہور میں اپنے وکیل چوہدری عثمان علی کی وساطت سے اپیل دائر کی۔ سیشن کورٹ نے ڈکی بھائی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی۔ 

یوٹیوبر کی جانب سے اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کا درست جائزہ لیے بغیر چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا عدالت جسمانی ریمانڈ کلعدم قرار دے۔

عدالت نے این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم ستمبر تک تحریری جواب طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی پر اپنی ویڈیوز میں جوئے کی ایپس کو پروموٹ کرنے کا الزام ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں