ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ساتھی اداکار کے نامناسب انداز سے چھونے پر اداکارہ نے انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا

بھوجپوری اداکارہ انجلی راگھو نے ساتھی اداکار کی جانب سے نامناسب انداز میں چھونے پر انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

بھوجپوری فلم انڈسٹری کی معروف اداکار و گلوکار پَون سنگھ نے ساتھی اداکارہ انجلی راگھو کے ساتھ ایک پروموشنل تقریب کے دوران نامناسب رویہ اختیار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ 

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گانے "سَیّاں سیوا کرے” کی تقریب کے دوران پَون سنگھ نے انجلی کی کمر پر ان کی اجازت کے بغیر نامناسب انداز میں ہاتھ رکھا اور اداکارہ سے غیرمناسب مذاق بھی کیا۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے پَون سنگھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں بےشرم اور بدتمیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انجلی واضح طور پر اَن کمفرٹیبل محسوس کر رہی تھیں۔ بعض صارفین نے پَون سنگھ کو بھوجپوری انڈسٹری کی بدنامی کا سبب قرار دیا۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اداکارہ انجلی راگھو نے ایک لائیو سیشن کے دوران افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بےحد دلبرداشتہ ہیں اور آئندہ بھوجپوری انڈسٹری میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسٹیج پر موجود ماحول کے باعث وہ فوری ردعمل نہ دے سکیں، تاہم وہ اس رویے کو ناقابلِ برداشت سمجھتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں