ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا‘، مقبوضہ کشمیر میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پوسٹر چسپاں

مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر پوسٹر آویزاں کیے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان پوسٹروں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر شائع کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرینگر سمیت کئی مقامات پر لگائے گئے ان پوسٹروں میں کشمیری عوام نے بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کے اپنے غیر متزلزل عزم کو ایک بار پھر اجاگر کیا۔

پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب جموں و کشمیر آزاد ہوگا اور کشمیری عوام کو ان کے جائز حقوق میسر آئیں گے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے خلاف اپنے مذموم عزائم ترک کرے اور خطے پر غیر قانونی قبضے کا خاتمہ کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں