ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: گڈاپ کونکر ندی میں 7 افراد ڈوب گئے، 4 لاشیں نکال لی گئیں

کراچی کے علاقے گڈاپ کی کونکر ندی میں 7 افراد ڈوب گئے جن میں سے 4 کی لاشیں مل گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق کونکر ندی میں حادثہ دو گاڑیوں کے ڈوبنے کی وجہ سے پیش آیا، 4 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جب کہ ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تین افراد کی تلاش میں دن بھر ریسکیو آپریشن جاری رہا، اندھیرےکے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا، صبح فجرکے وقت تینوں افراد کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کیا جائےگا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ملیر کینٹ کے راستے سعدی ٹاؤن پہنچ گئے جہاں وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ لٹھ ڈیم اور تھڈو ڈیم کے اوورفلو سے پانی موٹروے سے ہوتا ہوا سعدی ٹاؤن آیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں