ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک فوج کا بڑا کارنامہ، ملکی سطح پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے دفاعی میدان میں ایک اور اہم پیش رفت کرتے ہوئے “فتح 4” گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے اور اس کی رینج 750 کلومیٹر تک ہے، جو اسے خطے میں ایک مؤثر ہتھیار بناتا ہے۔ یہ تجربہ پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ اور خود انحصاری کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

فتح 4 جدید ایویانکس اور نیویگیشنل آلات سے لیس ہے، جس کے باعث یہ نہ صرف اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹمز کو بھی چکمہ دینے کی خصوصیت رکھتا ہے۔ زمینی سطح کے ساتھ پرواز کرنے کی صلاحیت اس کی کامیابی کو مزید مؤثر بناتی ہے، کیونکہ اس سے میزائل کا ریڈار پر پکڑا جانا مشکل ہو جاتا ہے۔

تجربے کے موقع پر چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے شرکت کی۔ یہ کامیابی پاکستانی انجینئرز اور سائنسدانوں کی محنت اور مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو ملکی دفاعی صنعت کی ترقی اور خود کفالت کی واضح علامت ہے۔

صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اس کامیاب تجربے پر پاک فوج، شریک دستوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔ مبصرین کے مطابق “فتح 4” کا کامیاب تجربہ نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط بنائے گا بلکہ خطے میں اس کی اسٹریٹیجک پوزیشن کو بھی مستحکم کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں