ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دیر کے شہری اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے موسم سرد



کراچی:

دیر کے شہری و بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے موسم سرد اور خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وادی کمراٹ، جہاز بانڈہ، باڈگوائی ٹاپ، لواری ٹاپ، بن شاہی، کلپانی اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے جبکہ شہری علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

برفباری کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد دیر کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کرنے لگی ہے۔

بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم سرد ہوگیا جس کے بعد شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب مسلسل بارش کے باعث کاروباری مراکز اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بھی بارش میں بہہ گئی ہیں جس کے باعث مقامی آبادی کو آمدورفت میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں