ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی ایکس اکاؤنٹ پوسٹس کو غیر قانونی قرار دیکر ہٹانے کی درخواست پر اہم پیش رفت 

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایکس اکاونٹ پوسٹس کو غیر قانونی قرار دیکر ہٹانے کی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی،  درخواست گزار شہری غلام مرتضیٰ کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ عدالت میں پیش ہوئے اور بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ٹوئٹس ہٹانے اور بلاک کرنے کی استدعا کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو2  ہفتوں میں جواب جمع کروانے کا حکم دیا، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت دیگر فریقین سے بھی جواب طلب کرلیا گیا۔

درخواست میں دوران قید ایکس اکاؤنٹ سے مبینہ انتشاری پوسٹس ہٹانے اور ان کو پھیلانے سے روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں