ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کا رات گئے اہم اجلاس، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ پختونخوا کے مضبوط امیدوار قرار

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں نئی سیاسی بساط بچھا دی ہے۔ رات گئے اسپیکر ہاؤس میں منعقدہ اہم اجلاس میں پارٹی قیادت نے صوبے کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے سہیل آفریدی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں باضابطہ امیدوار نامزد کر دیا۔

اجلاس میں جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا، سابق اسپیکر اسد قیصر، اسپیکر بابر سلیم سواتی اور صوبائی صدر جنید اکبر سمیت درجنوں ارکانِ اسمبلی شریک ہوئے۔

ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں آئینی اور پارلیمانی طریقۂ کار پر تفصیلی غور کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل مکمل آئینی دائرے میں رکھا جائے گا۔

اجلاس میں علی امین گنڈاپور کے استعفے سے متعلق پیچیدگیوں پر بھی بات ہوئی، جس کے بعد ہاتھ سے لکھا نیا استعفا گورنر کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کسی قانونی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پی ٹی آئی کے پاس اس وقت 92 ووٹ یقینی ہیں جبکہ 100 ووٹ حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دیگر جماعتوں سے بھی بات چیت ہو رہی ہے تاکہ وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب میں مطلوبہ اکثریت حاصل کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کر لیا گیا ہے، جس میں نہ صرف نئی قیادت کا باضابطہ اعلان متوقع ہے بلکہ پی ٹی آئی پر لگائے گئے حالیہ الزامات کا جواب بھی دیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں