ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی کا اظہار ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ نئے بلدیاتی ایکٹ کی منظوری کے بعد سابقہ حدبندیوں کا شیڈول واپس لینا قانونی طور پر ضروری ہے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی ظاہر کرتی ہے کیونکہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت کمیشن مجاز اتھارٹی ہے۔

الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل140A- کے تحت صوبائی حکومت بلدیاتی نظام کا قانون بنانے کی پابند ہے اور الیکشن کمیشن الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 219 کے تحت مجاز اتھارٹی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 نافذ کر دیا ہے اور اس کے نتیجے میں 2022 کا قانون منسوخ ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ منسوخ شدہ قانون کے تحت انتخابات ممکن نہیں ہیں اور نئے بلدیاتی ایکٹ 2025 کی منظوری کے بعد سابقہ حدبندیوں کا شیڈول واپس لینا قانونی طور پر ضروری ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کو حلقہ بندی اور ڈیمارکیشن رولز مکمل کرنے کے لیے 4 ہفتوں کی مہلت دے دی گئی ہے اور رولز مکمل ہوتے ہی حلقہ بندی کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو 30 اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ بندی مکمل ہوتے ہی بلدیاتی انتخابات فوراً کرائے جائیں گے۔

  • منیر عقیل انصاری

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں