ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

5سال بعد پی آئی اے برطانیہ میں لینڈ کیلیے تیار، پہلی پرواز ہفتہ کو روانہ ہوگی

کراچی:۔ پی آئی اے پر برطانیہ کے لیے پابندی کے 5سال بعد پہلی پرواز ہفتہ25اکتوبر کو روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پابندی کے 5سال بعد پہلی پرواز پاکستان سے برطانیہ 25اکتوبر کو روانہ ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کا بوئنگ 777ساختہ طیارہ برطانوی فلائٹ آپریشن کو سرانجام دے گا اور پی آئی اے کی ایک ٹیم برطانیہ میں جائزہ لینے کے لیے پہلے ہی پہنچ گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے جہاز برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کے لیے مکمل طور پرفٹ ہیں۔ سی ای او پی آئی اے عامر حیات برطانوی فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کو خود مانیٹر کر رہے ہیں، برطانیہ میں 5سال بعد پی آئی اے کے طیارے لینڈ کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

  • ویب ڈیسک

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں