ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بالی ووڈ کی معروف جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے سوشل میڈیا پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری دی کہ آج انہوں نے اپنے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے اپنے بیٹے کی آمد کو اپنی زندگی کا بے حد خوشگوار لمحہ قرار دیتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

جوڑے نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں لکھا کہ ان کا “خوشیوں کا تحفہ” دنیا میں آ چکا ہے، اور وہ مداحوں کی جانب سے دی گئی محبت اور نیک خواہشات کے لیے سب کے مشکور ہیں۔ پیغام میں بچے کی پیدائش کی تاریخ بھی درج تھی تاہم بچے کا نام ابھی تک نہیں بتایا گیا۔

وکی کوشل کے بھائی، اداکار سنی کوشل نے بھی اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے وکی اور کترینہ کی پوسٹ کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اب چچا بن گئے ہیں۔

فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ مادھوری ڈکشٹ، پری نیتی چوپڑا، شریا گھوشال، زویا اختر سمیت کئی ساتھی فنکاروں نے وکی اور کترینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں