ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج پھر طلب، وزیراعظم ویڈیو لنک پر صدارت کریں گے

(فائل فوٹو)

اسلام آباد:۔ وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر ایک اہم اجلاس آج ہفتہ کی صبح 10 بجے طلب کر لیا ہے۔ اجلاس وزیراعظم ہائوس میں ہوگا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز کی روشنی میں 27 ویں آئینی ترمیم پر غور کیا جائے گا۔ اس ترمیم میں ججوں کی تعیناتی، دہری شہریت اور دیگر آئینی نکات پر بحث کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کی صورت میں مسودہ آج ہی سینیٹ میں پیش ہونے کا امکان ہے۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ کا گزشتہ روز ہونے والا اجلاس ڈیڈلاک کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اجلاس میں بعض سیاسی اختلافات کی وجہ سے متفقہ فیصلہ نہیں ہو سکا تھا، تاہم آج ہونے والے اجلاس میں تمام تر نکات پر تفصیل سے بات چیت کی جائے گی۔

27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے آئین میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، جس سے ملک میں عدلیہ کی اصلاحات اور دیگر آئینی معاملات پر نظرثانی کی جائے گی۔ اس ترمیم کے ذریعے ججوں کے تبادلوں کا عمل، دہری شہریت اور الیکشن کمیشن جیسے اہم مسائل پر بھی بات ہو گی۔

  • ویب ڈیسک

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں