اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے سیف اللہ ابڑو کو پارلیمانی پارٹی وٹس ایپ گروپ سے نکال دیا۔
ذرائع کے مطابق سیف اللہ ابڑو کو دیگر تمام گروپس سے بھی نکال دیا گیا ہے۔
سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ میں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر گروپس سے نکالا گیا۔