مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کی نئی سیاسی قیادت نے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، جہاں 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
ایوان صدر میں ہونے والی اس تقریب کی صدارت قائم مقام صدر آزاد کشمیر چودھری لطیف اکبر نے کی، جنہوں نے نومنتخب وزرا سے منصب کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور، اعلیٰ سرکاری افسران، سیاسی رہنما اور معزز مہمان بھی موجود تھے۔
نئی کابینہ میں مجموعی طور پر 16 وزرا شامل کیے گئے ہیں جب کہ دو مشیروں نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھا یا۔ مشیروں سے حلف وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے لیا۔