ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے تو حالات خراب ہوسکتے ہیں، وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا

ہری پور : خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے تو حالات خراب ہوسکتے ہیں، ملک میں جلد ہی کوئی کچھ بڑا ہونے والا ہے۔

ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت اور اُن کے اہلخانہ نے ملک کے لیے بڑی قربانیاں دیں،انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے مقبول رہنما اور اُن کی اہلیہ جیل میں ہیں جبکہ اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں پر مبینہ تشدد کیا گیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ اس لیے عوام 23 تاریخ کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیں۔ اُن متبنہ کیا کہ اگر انتظامیہ یا پولیس نے دھاندلی کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

وزیرِاعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے تو حالات خراب ہوسکتے ہیں اور موجودہ سیاسی منظرنامے میں بہت جلد کوئی بڑا واقعہ سامنے آسکتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں