ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن نے اسد قیصر کے دھاندلی سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حالیہ دھاندلی کے الزامات پر باضابطہ نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا سے اسد قیصر کے مکمل بیان کا ٹرانسکرپٹ طلب کر لیا ہے،  ٹرانسکرپٹ موصول ہونے کے بعد کمیشن قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر رہنما پی ٹی آئی کے خلاف آئندہ کارروائی کا فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ اسد قیصر نے ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے عملے پر سنگین بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے الزامات لگائے تھے۔

 ان کا کہنا تھا کہ افسوسناک بات ہے کہ الیکشن کمیشن کا عملہ سرکاری ویب سائٹ پر غلط نتائج اپ لوڈ کر رہا ہے، آج ایک بار پھر الیکشن کمیشن کا اصل چہرہ سامنے آگیا،  اگر یہی انتخابی معیار ہے تو بہتر تھا کہ انتخابات کے بجائے براہ راست نوٹیفکیشن جاری کر دیا جاتا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایسے بیانات انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کے مترادف ہیں، اس لیے معاملے کا جائزہ لینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بانی تحریک انصاف کے خلاف بھی الیکشن کمیشن میں توہینِ چیف الیکشن کمشنر اور توہینِ کمیشن کا کیس پہلے ہی زیرِ سماعت ہے، جس کے باعث پی ٹی آئی قیادت کے کمیشن سے تعلقات پہلے ہی کشیدہ ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں