ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار



اسلام آباد:

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری کیس میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث برقرار ہیں۔

ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس  کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔

آج جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہیں  ہوسکی  اور  مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی  گئی۔

یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اس سے قبل عدالت نے اس مقدمے میں سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گ گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں