ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پختونخوامیں ان ہائوس تبدیلی سامنےنظرآئےگی،شیرافضل مروت

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگنے کی دیر ہے ان ہائوس تبدیلی سامنے نظر آئے گی۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس رات علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹایا گیا اس رات کے پی ہائوس میں 30 سے 35 ایم پی ایز انہیں یہ کہہ رہے تھے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ استعفامت دیں۔

اب گورنر راج لگنے کی دیر ہے تو ان ہائوس تبدیلی سامنے نظر آئے گی کیوں کہ جس سیاست پر اب یہ چلے گئے ہیں یہ تعداد 35 سے بڑھ جائے گی۔

شیر افضل مروت کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ جو معاملات ہیں اور پی ٹی آئی کی جو قیادت بنی ہوئی ہے یہ قیادت ہے نہیں، جو ڈی چوک کے نعرے لگا رہے تھے وہ اب کوہاٹ پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا جیل کے سامنے جائے گا ،میں دیکھ رہا ہوں منگل کو عمران خان کی بہنیں بھی اڈیالہ جیل نہیں جائیں گی، یہ کوئی حکمت عملی نہیں ہے بلکہ ان کے ڈر کا حصہ ہے کیوں کہ انہوں نے دھمکی دی ہے کہ کوئی آئے گا تو دیکھیں گے، اس لیے کوئی جائے گا ہی نہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں