راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں بانئ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 پارٹی رہنماؤں کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو ارسال کردی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی پاکستانی تحریک انصاف اور سابق وزیرِاعظم عمران خان سے 6 پارٹی رہنما راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی جانب سے وکلا کی فہرست باقاعدہ طور پر چوہدری اویس ایڈووکیٹ کے ذریعے جیل انتظامیہ کو پیش کی گئی۔
اڈیالہ جیل حکام کو ملاقاتیوں کی بھجوائی گئی فہرست میں 6 وکلا کے نام شامل ہے۔ جن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجا، بانیٔ پی ٹی آئی کے فہرست فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ، لال بادشاہ، مبشر رحمان، اور عبدالرحمان رانجھا ملاقات کے لیے آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق وکلا کی اس ملاقات کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو قانونی مشاورت فراہم کرنا اور موجودہ مقدمات کے امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ اس ملاقات کے دوران قانونی حکمت عملی اور آئندہ کارروائیوں کے متعلق اہم فیصلے بھی زیر غور آ سکتے ہیں۔
یہ پیش رفت پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کے درمیان قریبی تعاون اور قانونی امور میں شفافیت کو یقینی بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔