ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روب رائنر کے بیٹے پر والدین کے قتل کی فرد جرم عائد

ہالی ووڈ کے معروف اداکار و فلم ساز روب رائنر کے کم عمر بیٹے پر والدین کے قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ نک رائنر پر منگل کے روز دوہرے قتل کی فردِ جرم عائد کی گئی۔ نک رائنر کو اتوار کی سہ پہر لاس اینجلس کے پوش علاقے برینٹ ووڈ میں واقع گھر سے والدین کی لاشیں ملنے کے چند گھنٹے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق 78 سالہ اداکار و ہدایتکار روب رائنر اور ان کی 70 سالہ اہلیہ مشیل رائنر کو چاقو کے وار کرکے قتل کیا گیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزم اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔


Express News

ہالی ووڈ اداکار کا اہلیہ سمیت بیدردی سے قتل؛ بیٹا گرفتار


Express News

ہالی ووڈ اداکار اور اہلیہ کے قتل پر ٹرمپ کا طنزیہ اور حقارت آمیز بیان

مقتول جوڑے کی بیٹی نے سب سے پہلے گھر پہنچ کر والدین کی لاشیں دیکھیں اور پولیس کو اطلاع دی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نک رائنر ماضی میں منشیات کے استعمال اور ذہنی دباؤ کے مسائل کا شکار رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں