ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے وفاقی ٹیکس محتسب کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: سابق چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان محمد ظفرالحق حجازی نے وفاقی ٹیکس محتسب کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔اس موقع پر صدرِ مملکت سے وفاقی ٹیکس محتسب ظفرحجازی نے ملاقات بھی کی۔ جس میں صدر نے ٹیکس محتسب کو عوامی آگاہی بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کی۔

صدر آصف زرادی کا کہنا تھا کہ ٹیکس محتسب کا دفتر شہریوں کو فوری اور آسان ریلیف فراہم کرے۔اس موقع پر صدرمملکت نے وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارے کی ملک بھر میں رسائی بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔

یاد رہے کہ صدرمملکت نے 2 دسمبرکو محمد ظفرالحق حجازی کو وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔ انہیں اس عہدے پر 4 سالہ مدت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ظفر حجازی وہ واحد سرکاری عہدیدار تھے جنہیں پانامہ کیس کی تحقیقات کے دوران سب سے پہلی گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہیں چوہدری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں نامزد کیا گیا، تاہم بعدازاں عدالت نے ان کے خلاف الزامات ثابت نہ ہونے پر انہیں بری کردیا تھا۔

 

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں