ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی صدر پیوٹن کا سخت بیان، یورپی رہنماؤں کو خنزیر قرار دے دیا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپی رہنماؤں پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں خنزیر قرار دیا ہے۔

روسی جرنیلوں کی ایک تقریب سے خطاب میں پیوٹن کا کہنا تھا کہ یورپ کے بعض رہنما ماضی کا بدلہ لینے کے لیے روس کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، تاہم روس کے خلاف بنائے گئے تمام تباہ کن منصوبے ناکام ہوچکے ہیں۔

پیوٹن نے کہا کہ عالمی سطح پر یہ توقع کی جا رہی تھی کہ روس دباؤ کے نتیجے میں ٹوٹ جائے گا، مگر ایسا نہیں ہوا اور روس پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی قوم نے مشکل حالات میں بھی یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور بیرونی دباؤ کو مسترد کیا۔

روسی صدر نے خبردار کیا کہ اگر مخالف فریق اور اس کے سرپرست مجوزہ امریکی امن منصوبے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتے تو روس اپنی تاریخی سرزمین کی آزادی طاقت کے ذریعے حاصل کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

پیوٹن کے اس بیان کو یوکرین جنگ اور مغرب کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جس سے آنے والے دنوں میں روس اور یورپ کے تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں