ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینئر رہنما رانا ثنا اللہ سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر کی ذمے داری سونپ دی گئی

لاہور : مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں سینیٹ کے اندر اہم تبدیلی عمل میں آ گئی ہے، جہاں پارٹی کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کیا، جس کے بعد باضابطہ کارروائی مکمل کر لی گئی۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے رانا ثنا اللہ کی نامزدگی سے متعلق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ ذمے داری سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کے پاس تھی، جن کی وفات کے بعد یہ عہدہ خالی تھا۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں