ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس کی وزارت داخلہ کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا لیک

فرانس کی وزارتِ داخلہ کی ویب سائٹس کو ایک بڑے سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں حساس سرکاری معلومات کے افشا ہونے کی تصدیق سامنے آئی ہے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق اس سائبر حملے میں وزارت کے پیشہ ورانہ ای میل اکاؤنٹس متاثر ہوئے، جن کے ذریعے حساس ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی حاصل کی گئی۔

فرانس کے وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ یہ واقعہ ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ سنگین ثابت ہوا ہے۔ ان کے مطابق اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ ڈیٹا متاثر ہوا ہے، تاہم نقصان کی مکمل نوعیت کا تعین تاحال جاری ہے۔

وزیرِ داخلہ نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں نے وزارت کے بعض پیشہ ورانہ ای میل اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی، جس کے بعد وہ کئی اہم اور حساس فائلیں دیکھنے میں کامیاب ہو گئے۔

ان فائلوں میں فوجداری ریکارڈ پروسیسنگ سسٹم اور مطلوب افراد کی فہرست (FPR) سے متعلق معلومات بھی شامل تھیں۔

واقعے کے بعد فرانسیسی حکام نے کارروائی کرتے وئے 22 سالہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں