ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، واقعے میں ملوث دلہا کا ماموں گرفتار


کراچی:

سعید آباد پولیس نے شادی کی تقریب میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ کے واقعے میں ملوث دلہا کے ماموں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کیماڑی سعید آباد پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت امانت کے نام سے کی گئی ہے، گرفتار ملزم نے منگل کی شب بسم اللہ چوک پر شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی تھی۔

پولیس افسر کے مطابق ہوائی فائرنگ سے اندھی گولی کی زد میں ایک شخص زخمی ہوا تھا، گرفتار ملزم کی شناخت امانت کے نام سے ہوئی جو دلہے کا ماموں ہے۔

انہوں نے بتایاک ہ گرفتار ملزم کے خلاف ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں