ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوٹری؛ شادی میں ہزاروں روپے کے جعلی نوٹ دیے جانے کا انکشاف


حیدرآباد:

کوٹری میں شادی کی ایک تقریب کے دوران جعلی کرنسی نوٹ تھما دینے کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے۔

واقعہ واپڈا کالونی کے قریب منعقدہ شادی کی تقریب میں پیش آیا، جہاں تحائف کی وصولی کے لیے گیٹ پر موجود افراد کو جعلی نوٹ دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق تقریب کے اختتام پر جب تحائف میں ملنے والی رقم گنی گئی تو پانچ ہزار روپے مالیت کے مجموعی طور پر 55 ہزار روپے کے 11 نوٹ جعلی نکلے۔ معلوم ہوا کہ ہر پانچ ہزار روپے کا نوٹ دے کر اس کے بدلے میں چار ہزار روپے واپس لیے گئے، جس سے منتظمین کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق شادی کی تقریب میں مجموعی طور پر پانچ ہزار روپے مالیت کے 12 جعلی نوٹ وصول ہوئے، جبکہ اس طریقہ واردات کے ذریعے تقریباً 44 ہزار روپے کا چونا لگایا گیا۔

واقعے کے بعد بارات کے منتظمین نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جعلی نوٹ دینے والے افراد کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں