ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نبی یا کسی خلیفہ راشد نے استثنیٰ نہیں مانگا، حکمرانوں کو سبق سیکھنا چاہیے: مفتی منیب الرحمان

کراچی:  مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ استثنٰی کا مطالبہ تو نبی کریم نے معصوم ہونے کے باوجود نہیں کیا اور نہ ہی کسی خلیفہ راشد نے عدالت میں یا اپنے اقدامات کے لیے استثنیٰ مانگا ہے ہمارے حکمرانوں کو اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ مدارس کے معاملہ میں جو باتیں پہلے سے طے شدہ ہیں انہیں بار بار نہ چھیڑا جائے بلکہ مدارس کے بارے میں جو اقدامات طے شدہ ہیں ان پر عمل کیا جائے۔یہ بات انہوں نے مجلس اتحاد امت پاکستان کے تحت مشاورتی علمی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے حکومت بتائے کہ تین کروڑ بچے اسکولوں سے باہر کیسے ہیں، مدارس پسماندہ علاقوں کے بچوں کو تعلیم سے آراستہ اور محب وطن بنا رہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں