ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کی بڑی کارروائی، لیجنڈ ٹرسٹ فراڈ اسکیم کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا

سندھ حکومت کے محکمہ اینٹی کرپشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیجنڈ ٹرسٹ فراڈ اسکیم کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان  نے کہا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلیشمنٹ، ضلع ویسٹ کراچی کی ٹیم نے وفاقی اسپیشل ایجنسی کی معاونت سے نعمت اللہ کو کیس نمبر 11/2025 میں گرفتار کیا،  نعمت اللہ مبینہ طور پر مرکزی ملزم ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن  امتیاز علی ابڑو نے کہا کہ ملزم ایک نجی فرد ہے، جس نے لیجنڈ ٹرسٹ کا مجاز شخص بن کر فراڈ کیا اور اس کا چیک بک حاصل کیا، ملزم نے ساتھی ملزمان کے ساتھ تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کے چیک اپنے نام پر نکلوائے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن امتیاز ابڑو  کا کہنا تھا کہ جبکہ مجموعی بدعنوانی کے الزامات تقریباً 5 کروڑ 80 لاکھ روپے ہیں، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا اور اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گام گرفتار کیے گئے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں